the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

(رائٹرز) ایران کی گارڈین کونسل کے سربراہ اور سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری پروگرام پر ڈیل سے قبل ایران حالت جنگ میں تھا، تہران کے پاس صرف دو ہی راستے تھے ، ایک عالمی برادری سے جنگ اور دوسرا ہتھیار ڈالنے کا راستہ، مگر جوہری پروگرام پر معاہدے سے جنگ کے خطرات ٹل گئے ۔سابق صدر نے ان خیالات کا اظہار اپنے آبائی شہر کرمان آمد پر طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی جوہری پروگرام سے متعلق پالیسی درست نہیں



تھی جس کے باعث ملک حالت جنگ میں آ گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ محمود احمدی نژاد نے سادہ لوح عوام بالخصوص دیہاتوں میں رہنے والوں کو حقیر رقم کے عوض بے وقوف بنانے اور ان کے ذریعے قوم کی گردنوں پرمسلط رہنے کی منصوبہ بندی بنائی تھی لیکن نژاد کا وہ خواب پورا نہ ہوسکا۔ محمود احمدی نژاد نے اپنا جانشین اپنے ہی ایک مقرب کو بنانے کی کوشش کی لیکن عوام نے اسے مسترد کرکے یہ ثابت کردیا کہ قوم اب تبدیلی چاہتی ہے۔ سابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈراور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے موقف میں بھی قابل ذکر تبدیلی آئی ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.